ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جنہوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں آج صبح 7 بجکر 54 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی تقریباً 199 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن پر واقع تھا۔

لزلے کےجھٹکے مانسہرہ، بالاکوٹ، چترال، سوات، لوئر دیر، ملاکنڈ، خیبر، چارسدہ، بونیر،بٹگرام، اپردیر،ہری پور اورغذر سمیت دیگرعلاقوں میں بھی محسوس کیےگئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے طاقتور جھٹکے محسوس کیے گئے، جب کہ پنجاب کے قصبے لالیاں میں بھی زمین لرزنے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

لزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے اچانک جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے سے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیں اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ صورتِ حال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور اب تک کسی ایمرجنسی کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری گھبراہٹ میں مبتلا نہ ہوں، افواہوں سے گریز کریں اور آفیشل ذرائع سے فراہم کی جانے والی  معلومات پر ہی انحصار کریں، زلزلے کے بعد ہنگامی احتیاطی تدابیر اختیا کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں