ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے جے جے وی ایل کی بحالی، توانائی کے شعبے کیلئے اہم پیش رفت

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (جے جے وی ایل) کی بحالی پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔

جے جے وی ایل کی بحالی گزشتہ تین برسوں کے دوران ایس آئی ایف سی کی نمایاں کامیابیوں میں شامل ہے، جس کے نتیجے میں ایک اہم قومی اثاثہ دوبارہ فعال ہو گیا ہے۔

پلانٹ کی بندش کے باعث ملک 3 لاکھ 17 ہزار ٹن مقامی سطح پر پیدا ہونے والی ایل پی جی سے محروم رہا، جس سے قومی خزانے کو تقریباً 94 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

ایسوسی ایٹڈ گروپ کے چیئرمین اقبال ظفرالدین احمد نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی معاونت اور رہنمائی کے بغیر اس قومی اہمیت کے حامل منصوبے کی بحالی ممکن نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ جے جے وی ایل منصوبے کی بحالی سے ملک کو سالانہ تقریباً 20 کروڑ ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ہوگی، جبکہ مقامی سطح پر توانائی کی دستیابی میں بھی اضافہ ہوگا۔

ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت توانائی کے شعبے کو مستحکم بنانے، درآمدی انحصار کم کرنے اور ملکی معیشت کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں