پنجاب میں 28 اکتوبر سے بارشوں کا طاقتور سلسلہ داخل ہونے کی پیشگوئی

نیا موسمی نظام، درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان، نومبر سے سردیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا

October 25, 2026 · اہم خبریں

محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بارشوں اور کراچی میں گرمی برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بارشوں اور کراچی میں گرمی برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے صوبہ پنجاب میں 28 اکتوبر سے بارشوں کا ایک طاقتور سلسلہ داخل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ نئے مغربی موسمی سلسلے کے باعث صوبے بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئے گی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریড تک جانے کا خدشہ ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریড ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس دوران شمال مشرق کی سمت سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے نومبر کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردیوں کے باقاعدہ آغاز کی پیش گوئی کی ہے۔ لاہور میں ابھی سے صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد ہونے لگا ہے۔ محکمہ کے مطابق اکتوبر کے آخری ایام اور نومبر کے پہلے ہفتے میں آنے والے موسمی نظام کے بعد درجہ حرارت میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق گزشتہ 8 سے 10 برس کے دوران موسم کے معمولات میں نمایاں تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں، جس کے باعث سردی دیر سے شروع ہونے اور شدید سرد موسم کا دورانیہ کم ہونے کے رجحانات سامنے آ رہے ہیں۔ پاکستان میں سردیوں کا عمومی سیزن 15 نومبر سے 15 مارچ تک رہتا ہے، تاہم گلوبل وارمنگ، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج اور فضائی گردش میں تبدیلیوں نے موسمی معمولات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں شدید سردی کا دورانیہ تقریباً 75 دن سے کم ہوکر صرف 50 دن رہ گیا ہے، جبکہ دن اور رات کے درجہ حرارت میں بھی مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں