(25 اکتوبر 2026): سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مونچھ کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے کی وائرل ویڈیو نے صارفین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔
بچے کا تعلق ایکواڈور سے ہے جس کے اوپری ہونٹ پر مونچھ واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا یہ حقیقت ہے یا پھر اے آئی سے بنی ویڈیو ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق رحم کے اندر نشوونما پانے والے بچوں کے جسم پر نہایت باریک اور نرم بال آتے ہیں، جو عام طور پر پیدائش سے پہلے یا پیدائش کے تھوڑے عرصے بعد قدرتی طور پر جھڑ جاتے ہیں۔ کچھ بچے اپنی کمر، کندھوں، کانوں اور چہروں پر ان باریک بالوں کے آثار کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ باریک بال انتہائی باریک اور بے رنگ ہوتے ہیں، یہ کسی بالغ کی طرح گھنی اور واضح مونچھ کی شکل اختیار نہیں کر سکتے۔
یہ بھی پڑھیں:
صارفین نے بچے کی تصویر کو ایڈٹ کر کے اسے مختلف مزاحیہ منظرناموں میں شیئر کیا۔ ایک صارف نے بچے کو فوجی وردی پہنا کر اسے سپریم لیڈر قرار دیا، تو دوسرے نے اسے بزنس بلیزر اور سگار کے ساتھ دکھایا۔