ڈاکٹرز کی سنگین لاپروائی، آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا

چونیاں (28 اکتوبر 2026): ڈاکٹروں نے سنگین لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا۔

یہ واقعہ ٹی ایچ کیو اسپتال چونیاں میں پیش آیا ہے۔ متاثرہ مریضہ کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹروں نے زچگی کے لیے کیے گئے آپریشن کے دوران غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے صابر چوہدری کے مطابق متاثرہ خاتون کے اہلخانہ نے اسپتال کے ڈاکٹروں کی غلطی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت سے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی شفاف تحقیقات کرانے اور حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال چونیاں کا کہنا ہے کہ ہمارے آپریشن تھیٹر میں اسپنج کی تعداد مکمل ہے۔ اگر جنرل اسپتال میں اسپنچ یا تولیہ نکالا گیا ہے تو عملے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر میں ایک خاتون کے پیٹ سے آپریشن کے ایک سال بعد مبینہ طور پر پٹیاں نکلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں