امریکی اداکارہ سیلما بلیئر کا پرواز میں عملے پر تشدد پر معذرت کا اظہار

غیر ہرزہ سرائی، اداکارہ نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا، وکلا کی ہدایت پر خاموشی اختیار کی تھی،

October 31, 2026 · اہم خبریں

امریکی اداکارہ سیلما بلیئر نے فضائی عملے پر حملے کے واقعے پر ویڈیو پیغام میں معافی مانگ لی۔

امریکی اداکارہ سیلما بلیئر نے فضائی عملے پر حملے کے واقعے پر ویڈیو پیغام میں معافی مانگ لی۔

معروف امریکی اداکارہ سیلما بلیئر نے پرواز کے دوران فضائی عملے کے ارکان سے بدسلوکی اور حملے کے واقعے پر باضابطہ طور پر معذرت کرلی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 54 سالہ اداکارہ کو لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی پرواز میں مبینہ طور پر فضائی عملے کے ارکان پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس اور دستیاب دستاویزات کے مطابق اداکارہ نے 30 اکتوبر کو اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اپنے رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد اور عوام سے معافی مانگی۔ سیلما بلیئر نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا کبھی کسی کو نقصان پہنچانے یا خوفزدہ کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی وجہ سے مایوسی، تکلیف یا خوف کا سامنا کرنے والے تمام افراد سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہیں۔

اداکارہ نے وضاحت کی کہ انہوں نے اتنے عرصے تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے رکھی کیونکہ ان کے وکلا نے انہیں قانونی کارروائی مکمل ہونے تک عوامی سطح پر واقعے کے بارے میں بات نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق سیلما بلیئر پر لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی پرواز کے دوران ایک فضائی میزبان کو مبینہ طور پر مکے مارنے اور دوسرے کو کاٹنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ واقعے کے بعد معاملہ قانونی کارروائی تک پہنچ گیا اور اداکارہ کو بعد ازاں نیویارک کے علاقے کوئنز کی ایک عدالت میں مزید 2 الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ان الزامات کے مطابق اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران انہوں نے مبینہ طور پر ایک پولیس اہلکار اور ایک نرس پر بھی حملہ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں