نئی قیمت 374 روپے 51 پیسے فی لٹر مقرر،ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 20 پیسے فی لٹر ہو گئی
فائل فوٹو
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 3 نومبر 2026 سے ایک دن کیلیے ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے،جس کے بعد نئی قیمت 374 روپے 51 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 76 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے،جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 20 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 402 روپے 96 پیسے فی لٹر تھی۔