وزیراعظم شہباز شریف کل 4 روزہ دورے پر روس روانہ ہوں گے

دورہ 30 نومبر سے 3 دسمبر تک جاری رہے گا،کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے اہم ملاقات متوقع

November 29, 2026 · اہم خبریں, قومی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور اعلیٰ سرکاری حکام ہوں گے جبکہ اعلیٰ عسکری قیادت کی بھی پاکستانی وفد میں شمولیت متوقع ہے۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی جبکہ علاقائی اور عالمی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی روسی وزیراعظم میخائل میشوستن سے بھی ملاقات متوقع ہے، روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک اور وفاقی وزرا سے ملاقاتیں بھی مجوزہ شیڈول میں شامل ہیں۔

وزیراعظم یکم دسمبر کو روس میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ سے ملاقات کریں گے، یہ ملاقات شام 5 بجے مقرر ہے۔

2 دسمبر کو وزیراعظم پاکستان روس بزنس فورم میں شرکت کریں گے، جو ماسکو کے اربات ہال میں منعقد ہوگا۔ فورم میں دونوں ممالک کی اہم کاروباری اور صنعتی شخصیات شریک ہوں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں