English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سنگاکارا نے بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حق میں آواز بلند کردی

 لاہور: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمارا سنگا کارا نے بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حق میں آواز بلند کردی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر سنگاکارا نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان اور پذیرائی پر بڑی خوشی ہوئی، بالآخر اس ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کو مکمل طور پر واپس آنا ہے، موقع ملا تو میں بھی اس عمل میں اپنا حصہ ڈالنا چاہوں گا اور خود بھی اس ضمن میں کردار ادا کرنا چاہوں گا۔

یاد رہے کہ مارچ 2009 میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والی سری لنکن ٹیم میں سنگا کارا بھی شامل تھے۔ چند روز قبل سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے بھی بورڈ عہدیداروں کی جانب سے پاکستان میں حد سے زیادہ سیکیورٹی پر تنقید کو غلط قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے بھرپور آواز اٹھائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے