English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضمنی انتخاب میر پور حلقہ ایل اے 3: پی ٹی آئی نے ن لیگ کو شکست دیدی

القمر

میرپور (صباح نیوز) قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 3 میرپور کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے ن لیگ کے امیدوار چودھری صہیب کے مقابلے میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق 4 ہزار سے زائد ووٹ کی واضح برتری سے میدان مارلیا، آخری خبریں آنے تک کل 119 پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ میں پی ٹی آئی نے 18 ہزار 79 ووٹ حاسل کی اور ن لیگ 13 ہزار 780 ووٹ حاصل کر سکی، بیرسٹرسلطان محمود چودھری کی کل برتری 4 ہزار 359 بتائی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کا جشن۔ تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر قانون سازاسمبلی کے حلقہ ایل اے 3 میرپور کے ضمنی انتخابات پر امن طریقہ سے مکمل ہوگئے۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 59 ہزار 494 تھی۔ ووٹنگ کا عمل صبح 8 تا شام5 بجے جاری رہا۔ حق رائے دہی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کیلیے زائدالمیعاد قومی شناختی کارڈ اور مہاجرین مقبوضہ کشمیر 1989-90ء کے مہاجر کارڈز کو بھی تسلیم کیا گیا۔ پولنگ اسٹیشنوں پر خواتین ووٹرز کی تعداد بھی نمایاں رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے