کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے وسطی صوبے غزنی میں طالبان کے زیر کنٹرول علاقے میں امریکی ایئرفورس کا ای 11 اے طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی طیارہ خفیہ مشن پر تھا جس میں سوار سی آئی اے کے افسروں سمیت کئی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ امریکا نے طالبان کے دعوے کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں ہلاکتیں 10 سے زیادہ نہیں۔
