ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان خفیہ ایجنسی کا پاکستانی سفارتخانے پر دھاوا

بھارت کی ایماء پر کابل میں شرپسندوں کو مظاہرین بنا کر عمارت کے باہر بیٹھا دیا گیا
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان خفیہ ایجنسی نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا، بھارت کی ایما پر این ڈی ایس نے شرپسندوں کو مظاہرین بنا کر پاکستانی سفارت خانے کے باہر بٹھا دیا، عمارت کا صدر دروازہ بند، سفارتی اہلکار محصور ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس نے بھارت کی ایماپر پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنا شروع کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس نے کچھ شر پسندوں کے ذریعے افغان دارالحکومت کابل میں واقع پاکستانی سفارت خارنے پر دھاوا بولا ہے۔ شر پسندوں کو مظاہرین بنا کر پاکستانی سفارت خانے کے باہر بٹھا دیا گیا ہے جس کے باعث سفارت خانے کی آمد و رفت بند ہو گئی ہے۔شر پسندوں کے دھاوا بولنے سے سفارت خانے کی عمارت کا صدر دروازہ مکمل طور پر بند ہوگیا ہے، جبکہ سفارتی اہلکار عمارت کے اندر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں