دمشق میں ایرانی ٹھکانوں پر فضائی بمباری میں شامی فضائیہ کے 8 اہلکار بھی مارے گئے
دمشق / ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کی شام میں تین مختلف فضائی کارروائیوں میں شامی فضائیہ کے اہلکاروں سمیت 23 جنگجو ہلاک ہوگئے جب کہ روس نے الزام عائد کیا ہے کہ اْس کا مسافر بردار طیارہ بمباری کی زد میں آتے آتے بچ گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے دمشق میں تین مقامات پر ایرانی ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی ہے جس میں کم سے کم 23 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں شامی فضائیہ کے اہلکاروں کے علاوہ ایرانی جنگجو بھی شامل ہیں۔شام میں انسانی حقوق کے برطانوی مبصر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے قسوہ میں ایک عمارت پر بمباری کی جس میں 3 ایرانی جنگجو اور 7 ایران کے حمایت یافتہ جنگجو ہلاک ہوگئے۔

