ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کا آج 1500طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن/کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے منگل کے روز 1500طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے تحریک طالبان کے قیدیوں کو رہا کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ پہلے مرحلے میں منگل کے روز 1500 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جن کو لینے کیلئے خصوصی گاڑیاں بگرام جیل پہنچادی گئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں رہائی پانے والے قیدیوں میں بڑی عمر کے افراد شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق 20 مارچ تک طالبان کے 5ہزار قیدیوں کو رہا کردیا جائے گا۔ قیدیوں کو لینے کیلئے خصوصی گاڑیاں بگرام جیل پہنچادی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق 20 مارچ تک طالبان کے 5ہزار قیدیوں کو رہا کردیا جائے گا۔ دوسری جانب افغانستان صدر اشرف غنی نے حلف اٹھانے کے بعد طالبان قیدیوں کی رہائی کا فرمان جاری کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں