English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چینی بحران: 24 شوگر ملزکا ریکارڈ ایف آئی اے کے حوالے

القمر

لاہور: چینی بحران کی تحقیقات کیلیے فیڈرل بورڈ آف ریونیونے 24 شوگر ملز کا ریکارڈ ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ نجی ٹی وی کی پورٹ کے مطابق لارج ٹیکس پیئر یونٹ لاہور نے 22 جبکہ کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس نے 2 شوگرملز کا ریکارڈ ایف آئی اے کے حوالے کیا ہے۔ ایف آئی اے نے ایف بی آر سے شوگر ملز کا گزشتہ 5 سال کا ریکارڈ مانگا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے شوگر ملز کے پانچ سال کے منافع اور خسارہ کی تفصیلات اور شوگر ملز کی مانیٹرنگ کے نتائج کی رپورٹ، شوگر ملز کے خلاف گزشتہ 5 سالوں کے دوران کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات ، شوگر ملز کی انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ادائیگی کی رپورٹ بھی ایف آئی اے کے سپرد کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے