ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی بربریت جاری، مزید ایک کشمیری نوجوان شہید

سرینگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسی علاقے میں ایک حملے کے دوران بھارتی فوجی شدید زخمی ہوگیا تھا جب کہ واقعہ کے بعد قابض فوج نے پیرا ملٹری فورسز کے ساتھ سرینگر، پلواما اور شوپیاں کے علاقوں میں بھی سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں اور ایک خاتون کو شہید کردیا تھا جب کہ گزشتہ ماہ بھارتی افواج کی ریاستی دہشتگردی میں 20 کشمیری شہید ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں