ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خضدار میں مسافر کوچ میں آگ لگنے سے 5 مسافر جاں بحق، 2 زخمی

خضدار: قومی شاہراہ پر وڈھ کے علاقے میں مسافر کوچ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

لیویز کے مطابق خضدار کی تحصیل وڈھ میں کراڑو کے مقام پر مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ آرہی تھی کہ اس دوران اس میں آگ لگ گئی۔

حادثہ علی الصبح پیش آیا اور آگ اس قدر شدید تھی کہ بہت سے مسافروں کو جان بچانے کا موقع ہی نہ مل سکا اور 5 مسافر جھلس کر جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق زخمی اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں