گوجرانوالہ: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قانونی کوششیں دوسرے ممالک کے لیے مثال بن چکی ہیں، جب کہ پارلیمنٹ کی طرف سے کی جانے والی قانون سازی اکتوبر کی جانچ اور آئندہ سال کے وسط کی جانچ میں مدد دے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے 2 ایکشن پلان پر کام کر رہا ہے، ان میں سے ایک پاکستان کیلئے زیادہ چیلنجنگ ہے جو جامع بھی ہے، پارلیمنٹ کی طرف سے کی جانے والی قانون سازی اکتوبر کی جانچ اور آئندہ سال کے وسط کی جانچ میں مدد دے گی۔
Pak is undergoing 2 action plans at FATF. One being the most challenging comprehensive ever given to any country.
Laws passed through parl focus on both Oct evaluation upcoming evaluation planned mid next year.
These laws reflect clearance of back log of last 10 years. 1/2— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) October 25, 2020
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے قانون سازی کر کے گزشتہ دس برس سے زیر التواء قانون کو پاس کیا، پاکستان کی قانونی کوششوں کو دنیا کے دیگر ممالک کیلئے رول ماڈل قرار دیا گیا، حکومت اب ان قوانین پر عملدرآمد کے لیے عمل پیرا ہے، ان قوانین کے مؤثر اطلاق سے آئندہ اجلاس میں پاکستان کی درجہ بندی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
