English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خواجہ اجمیر نگری میں بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

القمر

 کراچی: خواجہ اجمیر نگری میں بیٹے نے باپ کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

خواجہ اجمیر نگری کے علاقے زرینہ کالونی میں قبرستان کے قریب قائم ایک گھر میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے نے باپ کو لوہے کا پائپ سر پر مار کر ہلاک کردیا جس کے بعد وہ فرار ہوگیا جب کہ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت جمال خان کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر تقریباً 65 برس تھی، اہل خانہ نے بیان دیا ہے کہ صبح ناشتے پر جمال خان کی اپنے بیٹے شاہد سے تکرار ہوئی تھی جوکہ جھگڑے میں تبدیل ہوگئی اور اسی دوران مشتعل ہوکر شاہد نے لوہے کی راڈ سے جمال کے سر پر وار کیے جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقعے کے بعد شاہد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اہل خانہ نے مزید بتایا کہ ملزم شاہد کا دماغی توازن درست نہیں ہے۔

دریں اثنا ملزم کو واقعے کے چند گھنٹوں بعد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضی نے بتایا کہ ملزم کو 6 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا، ملزم کو تھانے منتقل کردیا گیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے