English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانوی ہائی کمشنر نے گوادر کرکٹ گراؤنڈ کو دنیا کا خوبصورت اسٹیڈیم قرار دیدیا

القمر

برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے گوادر اسٹیڈیم کو دنیا کا خوبصورت ترین کرکٹ گراؤنڈ قرار دیدیا۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے گوادر کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم سے ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کیا اور دلچسپ بات یہ کہ انہوں نے یہ پیغام پاکستانیوں کے لیے اردو میں ریکارڈ کیا۔

گوادر سے اپنے ویڈیو پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر نے اسے دنیا کا خوبصورت ترین کرکٹ گراؤنڈ قرار دے دیا ۔ کرسٹن ٹرنر نے اردو میں اپنے پیغام میں کہا کہ آپ جانتے ہیں برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات بہت مضبوط ہیں کیوں کہ کرکٹ ہم دونوں ملکوں کے عوام کے خون میں شامل ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ میرے خیال میں گوادر کرکٹ گراؤنڈ دنیا کا خوبصورت ترین گراؤنڈ ہے اور مجھے امید ہے ایک دن انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم یہاں میچ ضرور کھیلے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے