English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ووٹ کے حق پر قانون سازی قوم کے مفاد میں ہے، بائیڈن

صدر بائیڈن نے، جن پر امریکہ کے شہری حقوق کے رہنماؤں کا دباؤ ہے، منگل کے روز اپنی تقریر میں کہا ہے کہ ووٹ کے حق کے بارے میں قانون سازی کرنا قوم کے لیے بہت ضروری ہے، جو کانگریس میں ری پیلیکنز کی مخالفت کی وجہ سے رکی ہوئی ہے۔

ری پبلیکن اکثریت والی کئی ریاستں اس بنیاد پر قوانین کی منظوری دے چکی ہیں کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے صدارتی انتخابات میں اپنی جیت کا دعویٰ اس پس منظر میں کیا تھا کہ ان میں بڑے پیمانے پر جعل سازی کی گئی تھی۔

ووٹ کے حق سے متعلق قانون سازی کی کوشش سے بائیڈن کو کانگریس میں سخت مخالفت کا سامنا ہو سکتا ہے جہاں ان کے ڈیموکریٹ ساتھیوں کو سینیٹ میں ری پبلیکنز کی جانب سے دشوار صورت حال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس کے باوجود، بائیڈن اس موضوع پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، چاہے انہیں قانون سازی میں ناکامی کا ہی سامنا کیوں نہ کرنا پڑے۔ وہ ڈیموکریٹس کے حامی ووٹرز کی حمایت پر بھروسا کیے ہوئے ہیں جب کہ ان کی پارٹی 2022 کے وسط مدتی انتخابات میں کانگریس پر کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

فلاڈلفیا میں ایک تقریر کے دوران صدر بائیڈن نے کہا کہ اس طرح کی کوششیں ووٹ کے حق کی اہمیت گھٹا دیں گی جیسا کہ ماضی کے قوانین میں سیاہ فاموں اور عورتوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کی کوشیں کی گئی تھیں۔

ٖفائل فوٹو

ٖفائل فوٹو

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ووٹ کے عمل کو مشکل بنانا چاہتے ہیں۔ انہیں توقع ہے کہ اس طرح لوگ بالکل ووٹ نہیں دیں گے۔ یہ سب یہی کچھ ہے۔

نیویارک یونیورسٹی میں قائم برینن سینٹر فار جسٹس کے لا سکول کے مطابق اس سال کم ازکم 17 ریاستوں نے قانون سازی سے ووٹ کے حق کو مشکل بنا دیا ہے، جب کہ کئی اور ریاستیں اس بارے میں غور کر رہی ہیں۔

بائیڈن کی پارٹی اور شہری حقوق کے گروپس نے ووٹنگ سے متعلق پابندیوں کی مخالفت کی ہے، جن کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد سیاہ فاموں، ہسپانوی اور نوجوان ووٹروں کو ہدف بنانا ہے، جنہوں نے ڈیموکریٹس کی جیت میں مدد کی ہے۔

بہت سے ری پبلیکنز نے یہ کہتے ہوئے ان پابندیوں کی حمایت کی ہے کہ اس کا مقصد، بقول ان کے، ووٹنگ میں جعل سازی کا مقابلہ کرنا ہے۔ یہ وہ عمل ہے جس کے متعلق انتخابی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا امریکہ میں بہت ہی کم ہوتا ہے۔

سینیٹ میں ری پبلیکن ارکان نے ووٹ کے حق سے متعلق ڈیموکریٹس کے حمایت یافتہ اس بل کا راستہ روک دیا ہے، جس کا مقصد الیکشن کے دن سے قبل ووٹ ڈالنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کی مہم ووٹنگ کو زیادہ شفاف بنانے کے لیے ہے۔ ری پبلیکنز نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس کے اس اقدام سے ریاستوں کے اپنے انتخابی قوانین خود بنانے کے اختیار کی خلاف ورزی ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے