English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یروشلم میں کھیلنے سے انکار پر اسرائیلی کلب نے بارسلونا سے میچ کھیلنے سے انکار کر دیا

اسرائیل کے فٹ بال کلب ‘بیت ار’ یروشلم کے مالک، موشے ہوگیگ نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹ بال کلب بارسلونا کے ساتھ دوستانہ میچ کا منصوبہ ختم کر رہے ہیں، کیونکہ بارسلونا نے یروشلم میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ 1967 کی جنگ میں اسرائیل نے یروشلم پر قبضہ کر لیا تھا جسے بین الاقوامی طور پر قبول نہیں کیا گیا۔ اسرائیل یروشلم کو اپنا دارالحکومت مانتا ہے۔

بیت ار یروشلم کے مالک موشے ہوگیگ نے بارسلونا کی جانب سے میچ کا انعقاد کسی اور شہر میں کرنے کے مطالبے کو سیاسی قرار دیا۔

ان کے مطابق، جب انہیں یہ پتا چلا کہ 4 اگست کو ہونے والے میچ کے لیے اس مطالبے کے علاوہ اور بھی کئی مطالبے کئے گئے، جو انہیں پسند نہیں تھے، تو وہ بہت افسردہ ہوئے۔



ایک فلسطینی خاتون شالابی کا گھر مسمار کیے جانے کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ 8 جولائی 2021

اپنے فیس بک پیج پر انھوں نے لکھا ہے کہ وہ یروشلم سے دھوکہ نہیں کر سکتے۔

یروشلم کے میئر موشے لیون نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے اس کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ٹیمیں یروشلم کا بائیکاٹ کرتی ہیں ان کی اسرائیل آمد کو روکنا چاہئے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یروشلم اسرائیل کا دارالحکومت ہے اور اس کا بائیکاٹ نہ پیشہ ورانہ رویہ ہے اور نہ ہی یہ کھیلوں یا تعلیمی میدان سے تعلق رکھتا ہے۔

خبر رساں ایجنسی، ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق بارسلونا کلب کی جانب سے فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

بیت ار یروشلم کلب اسرائیل کا پہلا فٹ بال کلب ہے جس نے ایک عرب کھلاڑی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، اور اے پی کے مطابق، اس کے پرانے مداحوں کے نسل پرست ہونے کی ایک تاریخ موجود ہے۔ موشے ہوگیگ کا کہنا ہے کہ وہ نسل پرستی کے خلاف کام کرنا چاہتے ہیں اور عرب مخالف مداحوں کی رائے کی حمایت نہیں کریں گے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ میں بالاد پارٹی کے قانون ساز سمیع ابو شاہیدہ ان افراد میں شامل ہیں جنہوں نے بارسلونا سے درخواست کی تھی کہ وہ یہ میچ منسوخ کر دیں۔ بقول ان کے، بیت ار یروشلم اسرائیلی معاشرے کے، مبینہ طور پر، سب سے انتہا پسند، نسل پرستانہ اور فسطائی طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ فلسطین کے فٹ بال کلبوں نے بھی بارسلونا کو لکھا تھا کہ وہ یروشلم میں نہ کھیلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے