English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیگاسس اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کی تشکیل کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم

نئی دلی 28اکتوبر (کے ایم ایس )
کانگریس کے رہنماء راہل گاندھی نے بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے پیگاسس جاسوسی اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے ایک سابق جج کی نگرانی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا خیرمقدم کیا ہے ۔ کمیٹی کو تکنیکی امور کے ماہرین کی مدد بھی حاصل ہوگی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عدالت عظمی نے اس معاملے پر حزب اختلاف کے موقف کی حمایت کی ہے اوراس معاملے کو پارلیمنٹ میں دوبارہ اٹھایا جائے گا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیگاسس کے ذریعے قومی اداروں پر حملہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن، پارلیمنٹ، وزیر اعلی، اپوزیشن لیڈر، سیاستدانوں اور صحافیوں کی جاسوسی کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو واضح کرنا چاہیے کہ جاسوسی کیلئے اسرائیلی ساختہ پیگاسس سپائی وئیر کس کس کے خلاف استعمال کیا گیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ایسے الزامات سامنے آئے ہیں کہ حکومت پیگاسس جاسوس سافٹ ویئر کے ذریعے اہم لوگوں کی جاسوسی کر رہی ہے۔ مودی حکومت کو بتانا چاہیے کہ کیااسرائیل سے پیگاسس سپائی وئیرخریدا گیا، کس نے آرڈر دیا اور اس کا استعمال کہاں کہاں اور کس کس کے خلاف ہوا؟
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق جج آ وی رویندرن کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جسے تین تکنیکی ماہرین کی بھی مدد حاصل ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے