English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اتحادی قوتوں کے شمالی یمن پر حملے، اسلحے کے گودام تباہ

القمر

سعودی زیر قیادت اتحادی قوتوں نے  شمالی یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں عسکری ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

 سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق،اتحادی قوتوں کے ترجمان ترکی المالکی  نے بتایا کہ  صنعا اور سادہ نامی صوبوں موجود اسلحے کے گوداموں کو ڈرونز اور بلاسٹک میزائلوں سے تباہ کر دیا گیا ہے جو کہ ایک قانونی کاروائی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ حوثی ملیشیا کے سرحد پار حملے احمقانہ ہیں جبکہ ہم تاحال اعتدال پسندی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب حوثیوں کا کہنا ہےکہ اتحادی قوتوں نے آج صبح صنعا،عمران اور سادہ  نامی صوبوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔

حوثیوں کے ٹی وی چینل المصیرہ نے ان حملوں کے حوالے سے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اتحادی قوتوں نے متعلقہ علاقوں پر پانچ حملے کیے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے