ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلغاریہ اور رومانیہ میں مردہ خانے لاشوں سے بھر گئے

یورپی یونین میں کم ترین ویکسینیشن والے ممالک میں سے بلغاریہ اور رومانیہ میں کورونا وائرس  کی وجہ سے اموات کی بلند شرح کے نتیجے میں مردہ خانوں میں لاشیں رکھنے کی جگہ نہیں بچی۔

بلغاریہ میں اموات کی شرح یورپی یونین  کی اوسط شرح سے 7 گنا زیادہ ہو گئی ہے۔

جبکہ رومانیہ میں اموات کی یومیہ اوسط  گذشتہ ہفتے کے دوران پرتگال، فرانس یا پھر اسپین میں اموات کی شرح سے 30 گنا اضافے کے ساتھ 23،7 فیصد پر ملین ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ کووِڈ۔19 ویکسین کے بارے میں غلط معلومات کی وجہ سے رومانیہ اور بلغاریہ میں ویکسینیشن کی تعداد دیگر یورپی ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔

رومانیہ میں کورونا اموات کی وجہ سے مردہ خانے بھرنے کے بعد بخارسٹ یونیورسٹی  ہسپتال کی سربراہ کاٹالین کرسٹیو نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ” رومانیہ میں ہر روز ایک گاوں ختم ہو رہا ہے۔ ایک ہفتے یا پھر ایک مہینے کے بعد کیا اور بھی زیادہ اموات ہوں گی؟ کیا شہر ختم ہونا شروع ہو جائیں گے؟ آخر ہم کہاں رکیں گے؟”

کرسٹیو نے کہا ہے کہ ملک میں طبّی سسٹم انتشار کی حد تک پہنچ گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں