ترکی کے ضلع ازمیر کی تحصیل اُرلا کے کھلے سمندر میں یونانی عناصر کی طرف سے ترکی کی جانب دھکیلے گئے 33 غیر قانونی نقل مکانوں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے۔
ترکی کوسٹل سکیورٹی کمانڈ آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق اُرلا کے کھُلے سمندر میں ربڑ کی کشتی میں سوار نقل مکانوں کی خبر موصول ہونے پر ساحلی سکیورٹی ٹیم کو علاقے کی طرف روانہ کیا گیا۔
ساحلی سکیورٹی ٹیم نے کامیاب آپریشن کر کے یونانی عناصر کی طرف سے ترکی کی جانب دھکیلے گئے اور ربڑ کی کشتی میں سوار 33 نقل مکانوں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے۔
ضروری کاروائی کے بعد نقل مکانوں کو ضلعی شعبہ نقل مکانی ڈائیریکٹریٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
