ترکی اور قزاقستان کے درمیان سرحد پار مراکز میں تعاون سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔
سمجھوتے پر دستخط کی تقریب استنبول میں ترکی کے وزیر تجارت مہمت مُش اور قزاقستان کے وزیر تجارت بخت سلطان اوف کی شرکت سے منعقد ہوئی۔
دستخط کی تقریب سے قبل ترکی اور قزاقستان کے وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے اور اس کے بعد ترکی کے وزیر تحارت مہمت مُش اور قزاقستان کے وزیر تجارت بخت سلطان اوف نے سمجھوتے پر دستخط کئے۔
