ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‘اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو سپورٹ کرتے تھک چکی، نواز شریف نے کہہ دیا میں خود وزیر اعظم بنوں گا’

سینئر صحافی ہارون رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو سپورٹ کرتے تھک چکی ہے۔ ”راولپنڈی” کا ایک آدمی نواز شریف سے تین ملاقاتیں کر چکا ہے۔ نواز شریف کہتے ہیں میں خود وزیر اعظم بنوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار کے نو منتخب صدر احسن بھون کہہ رہے ہیں کہ عوامی عہدے کیلئے تاحیات نااہلیت غیر قانونی ہے۔ اس کی تشریح کیلئے عدالت عظمیٰ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔ جہانگیر ترین اور نواز شریف جیسے فیصلے ایک فرد کو ٹارگٹ کرنے کے مترادف ہے۔

92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون رشید کا کہنا تھا کہ بڑی خبر یہ ہے کہ امریکا بھی عمران خان کیخلاف ہے ۔صدر جوبائیڈن ناراضگی کی وجہ سے فون نہیں کر رہے، ان کی پالیسی بالکل واضح ہے۔

ہارون رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اب تنہا ہے۔ ق لیگ کا بلدیاتی انتخابات کے طریقہ کار پر شدید اختلاف ہے۔ تاہم عمران خان ای وی ایم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں