ترک ضلع دیاربکر اور بن گیول میں دہشت گرد تنظیم PKK کے برخلاف ایرین ونٹر تھری نامی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
دفترِ داخلہ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس فوجی آپریشن میں دیار بکر جنڈارمیری ریجنل ہیڈکوارٹر ترسیل و انتظامیہ کی 134 ٹیموں میں 2 ہزار 103 کارکنان حصہ لے رہے ہیں۔
اعلامیہ میں زور دیا گیا ہے کہ اندرون ِ ملک دہشت گردی کا مکمل طور پر قلع قمع کرنے کے لیے جاری ایرین ونٹر آپریشنز عوام کے تعاون سے پر عزم اور مصمم طریقے سے کامیابی سے جاری ہیں۔
