English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں سوزوکی آلٹو کا نیا ماڈل آ رہا ہے؟ اہم خصوصیات اور قیمت؟

القمر

سوزوکی موٹر کارپوریشن نے اپنے مقبول ترین ماڈل سوزوکی آلٹو 9ویں جنریشن ماڈل کی اگلے سال رونمائی کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کا اسے سال 2020ء میں متعارف کرانے کا منصوبہ تھا تاہم کورونا وبا کے باعث اس کی آمد تاخیر کا شکار ہوگئی۔

انٹرنیٹ پر لیک ہونے والی تصاویر کے مطابق الیکٹرک ہائبرڈ سوزوکی آلٹو ”سوزوکی سیلیریو” (کلٹس ) کے تازہ ترین ماڈل کے برعکس زیادہ کشادہ ہے۔

”ٹوئٹ ٹون” یا دو رنگوں میں سوزوکی آلٹو ہائبرڈ سوزوکی ہسٹلر سے کافی مشابہت رکھتی ہے۔

660 سی سی کی تین سلنڈر کا کفایتی پٹرول انجن کی حامل سوزوکی آلٹو پانچ مینیئول گیئرز اور آٹومیٹک ماڈل دونوں ورژن میں دستیاب ہے۔

سوزوکی نے ابھی اپنے سب سے مقبول ترین ماڈل کی مزید تفصیل ظاہر نہیں کی ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ سوزوکی آلٹو ہائبرڈ کو پاکستان میں باقی دنیا کے ساتھ ہی ریلیز کیا جائے گا جبکہ اس گاڑی کی کیا قیمت ہوگی؟َ یہ بھی ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے