English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیلاروسی پناہ گزین،لیتھوانیا نے اپنی سرحد پر فوج جمع کر دی

القمر

یورپی یونین کے رکن ملک لیتھوانیا نے بیلاروس سے متصل اپنی سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے اضافی فوجی تعینات کر دیے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ بیلاروس اور پولینڈ کی سرحد کے نزدیک ایک فوجی اڈہ بھی قائم کر لیا گیا ہے۔

اس کا مقصد بیلاروس سےغیر قانونی مہاجرین کی یورپی یونین آمد کو روکنا ہے۔

یورپی یونین کا الزام ہے کہ منسک حکومت ان مہاجرین کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

دوسری جانب بیلاروس کے صدر لوکاشینکو نے کہا ہے کہ دراصل وہ ان مہاجرین کو یورپی یونین روانہ کر کے ان کی مدد کرنا چاہتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے