ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائجیریا، کشتی غرقاب ہونے سے 7 بچیاں جان بحق

نائیجیریا کی ریاست جیگاوا میں دریائے گاسنیا میں مسافر کشتی ڈوبنے سے 7 بچیاں جان بحق ہو گئیں۔

جیگاوا پولیس کے تعلقات عامہ کے افسر لاوان شیسو نے ایک بیان میں کہا کہ گافاسا گاؤں سے میولیٹ کنڈیلی کی مذہبی رسم  سے واپسی پر بچوں کے سوار ہونے والی کشتی غرقاب ہو گئی۔

شیسو نے بتایا کہ دریائے گاسنیا میں حادثے میں 7 لڑکیوں کی جانیں گئیں جبکہ  3 افراد کو زندہ  بچا لیا گیا۔

نائیجیریا میں میلاد النبی کو  کئی مہینوں تک شہر شہر منایا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں