بلغاریہ کے مغربی علاقے میں بس حادثے میں کم از کم 45 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ منگل کو شمالی مقدونیہ کی رجسٹرڈ بس رات گئے 2 بجے کے قریب گر کر تباہ ہوئی، متاثرین میں بچے بھی شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد 7 افراد کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
حادثے کی وجہ کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بس ایک ہائی وے گارڈ ریل سے ٹکرائی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔
بلغاریہ کی خبر رساں ایجنسی ’نووینائٹ‘ کا کہنا ہے کہ شمالی مقدونیہ کے سفارت خانے کے نمائندوں نے ایک ہسپتال کا دورہ کیا جہاں چند متاثرین کو لے جایا گیا تھا۔
حادثے کے فوراً بعد لی گئی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ بس شعلوں میں لپٹی ہوئی تھی اور جائے وقوع سے سیاہ دھواں اٹھ رہا تھا۔
At least 45 people, including 12 children, died as a bus carrying mostly North Macedonian tourists crashed in flames on a highway in western Bulgaria hours before daybreak, officials said https://t.co/EYEosGbsxS pic.twitter.com/kY3uJoZaqR
— Reuters (@Reuters) November 23, 2021
