English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ کا نیا بلدیاتی نظام بدترین ہے، اسد عمر

القمر

 کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سندھ کے نئے بلدیاتی نظام کو بدترین قرار دے دیا۔

کراچی میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے ایم کیو ایم کی کثیر الجماعتی کانفرنس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت سے زیادہ وسائل وفاق سے صوبوں کو منتقل ہوگئے، لیکن صوبوں کے اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں کیے گئے، سندھ کا موجودہ بلدیاتی نظام بد ترین ہے، ہم اور ایم کیو ایم اس قانون کے خلاف عدالتوں سے رجوع کرچکے ہیں، خیبر پختونخواہ کا بلدیاتی نظام نسبتا بہتر ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ اگر آپ سندھ میں رہتے ہیں تو بنیادی حکومت کی بے اختیاری آپ کا بھی مسئلہ ہے، آئین کے آرٹیکل 140 اے کے مطابق اختیارات منتقل نہیں کریں گے تو معاملہ حل نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے