English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن میں 8 مزید نئی سیاسی جماعتوں کا اندراج ہوگیا

القمر

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں 8 مزید نئی سیاسی جماعتوں کے اندراج کے بعد رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 135 ہوگئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے، اور الیکشن کمیشن میں 8 مزید نئی سیاسی جماعتوں کا اندراج ہوگیا ہے، جس کے بعد الیکسن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 135 ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے تازہ ترین جماعتوں کی فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق نئی رجسٹرڈ ہونے والی سیاسی جماعتوں میں عوامی تحریک، پاکستان محافظ پارٹی (نیشنل)، قومی عوامی تحریک پاکستان، پاکستان تحریک اتحاد، فرسٹ ڈیموکریٹ فرنٹ، پاکستان پیپلز الائنس، پاکستان عام آدمی موومنٹ اور کسان اتحاد بھی بھی نئی رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 135 سیاسی جماعتوں میں سے صرف 16 سیاسی جماعتیں پارلیمان کا حصہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے