English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب حکومت کی پہلے مرحلے میں چار ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تجویز

القمر

 لاہور: پنجاب حکومت نے پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہالپور اور گوجروانلہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تجویز تیار کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے پر چار ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی تجویز تیار کی جس کی عثمان بزدار نے منظوری دے دی۔

پنجاب حکومت پہلے مرحلے میں ڈی جی خان ، ملتان ،بہاولپور اورگوجرانوالہ ڈویژنز میں انتخابات کے انعقاد پر غور کررہی ہے جس کی تحریک انصاف کی قیادت نے بھی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت یکم فروری کو باضابطہ الیکشن کمیشن کو تجویز پیش کرےگی، حکومت کی تجویز پر حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت پندرہ مئی کو بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کااعلان کرچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے