لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان جن کارٹلز ومافیاز کی شکایات کررہے ہیں وہ ان کے دائیں بائیں ہیں، وہ مافیا جس نے 220 ملین لوٹا وہی ان کا کچن چلا رہا ہے۔
وزیر اعظم عمران کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج عمران خان نے جو الفاظ بولے، ہر لفظ میں ناکامی، اور اپنے اور پی ٹی آئی کے مستقبل سے کوئی امید نہیں تھی، عمران خان یہ سب ناگزیر تھا، عمران خان آپ تاریخ ہیں، اور تاریخ ہمیں ایسے لوگوں سے بچنے کا سبق سکھائے گی جو عوامی طاقت سے زیادہ سازشوں پر یقین رکھتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ والوں کے خلاف بنائے گئے مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، آپ کی حقیقت دنیا کے سامنے آگئی ہے،عدلیہ پر الزام نہ لگائیں، آپ کے پاس صرف آپ کا انتقام اور انتقام ہے۔
IK sounds like a person who is not only defeated but has also accepted his defeat. 4 years into the govt he is still only whining. The ‘cartels’ you are complaining about are the MAFIAS on your right left who have fleeced 220 million who run your kitchen.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 23, 2022
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی آواز شکست خوردہ نہیں شکست تسلیم کرنے والے کی آواز ہے، چار سالہ دور حکومت صرف دعوے ہی کیے جا رہے ہیں، اور آپ جن کارٹلز ومافیاز کی شکایات کررہے ہیں وہ آپ کے دائیں بائیں ہیں، وہ مافیا جو 220 ملین لے اڑا وہی آپ کا کچن چلا رہا ہے، آپ کی دھمکیاں اقتدار سے نکالا گیا تو مزید خطرناک ہو جاؤں گا گیڈر بھبکیوں کے سوا کچھ نہیں، جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے، آپ نہ تو نواز شریف ہیں جس کے پیچھے عوام کھڑی تھی، اور نہ ہی بیچارے اور مظلوم ہیں، آپ سازشی ہیں اور مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔
آپ کی دھمکیاں کہ اقتدار سے نکالا گیا تو مزید خطرناک ہو جاؤں گا گیدڑ بھبکیوں کے سوا کچھ نہیں۔ جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے۔ نا آپ نواز شریف ہیں جس کے پیچھے عوام کھڑی تھی نا ہی آپ بیچارے اور مظلوم ہیں۔ آپ سازشی ہیں اور مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 23, 2022
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں، آپ جتنی دیر اقتدار سے چپکے رہیں گے اپنی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے، آپ عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں۔
عمران خان صاحب، اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں۔ جتنی دیر آپ اقتدار سے چپکے رہیں گے اپنی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے۔ آپ عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 23, 2022
