English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایسی بدعنوان اور رشوت خور حکومت پاکستانی کی تاریخ میں نہیں آئی، مریم نواز

القمر

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن سے متعلق رپورٹ کا حوالہ دے کر وفاقی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے درِ عمل میں کہا کہ عمران خان حکومت سے زیادہ کرپٹ، بدعنوان اور رشوت خور حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرپشن میں مزید اضافہ ہوگیا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ ہر شعبے میں تنزلی کے ریکارڈ بنانے والے عمران خان کے دور میں صرف چوری اور لوٹ مار کے شعبے میں ترقی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرانسپیرنسی رپورٹ پر وزیراعظم کا ردعمل سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ عوام کی جیبیں خالی کرنے والےعمران مافیا نے دیدہ دلیری سے پاکستان پر ہاتھ صاف کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے