ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دکی؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے افغان کانکن جاں بحق

 کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں مقامی کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق ہوگیا۔

دیگر کان کنوں نے امدادی عملے کے ساتھ مل کر جاں بحق شخص کی لاش کو طویل جدوجہد کے بعد ملبے سے نکالا۔ جاں بحق کانکن کی لاش کو کوئلے کی کان سے نکال کر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جو اسے آبائی وطن افغانستان لے کر روانہ ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق کانکن کی شناخت عبدالحلیم کے نام سے ہوئی جو افغانستان کا رہائشی تھا۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں