English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چچا پر بھتیجے کے بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

القمر

گوجوانوالہ: چچا پر بہیمانہ تشدد کرنے والے بھتیجے کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانولہ کے علاقہ سٹی کامونکی میں شہری پر تشدد کرتے ہوئے بھتیجے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ڈنڈا اٹھائے سڑک پر ادھ مری حالت میں پڑے شخص پر بہیمانہ تشدد کررہا ہے، جب کہ اس کی ٹانگوں کو رسیوں سے باندھ کر پاؤں کے تلووں پر بھی ڈنڈے برسائے جارہے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق واقعہ 20 جنوری کو علاقہ تھانہ سٹی کامونکی گوجرانوالہ میں پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی کامونکی میں فوری مقدمہ درج کر لیا گیا تھا، سی پی او گوجرانولہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوتے چچا پر بیہمانہ تشدد کرنے والے بھتیجے کو فوری گرفتار کر لیا تھا۔

سی پی گوجرانولہ کیپٹن (ر) سید حماد عابد کے مطابق ملزمان نے جائیداد کے تنازعہ پر فیاض بھٹی نامی شخص پر سرعام بیہمانہ تشدد کیا تھا، متاثرہ شخص کی نشاندہی پر گوجرانولہ پولیس نے مزید 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان میں احمد، مقصود،وقاص اور ذیشان شامل ہیں، ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے