English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور : لڑکی پر تشدد کرنے والا شخص گرفتار

القمر

 لاہور: پنجاب پولیس نے راوی روڈ پر لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے راوی روڈ پر اکرم نامی شخص نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس پر متاثرہ خاتون نے کارروائی کے لیے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

متاثرہ خاتون کی شکایت پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی سٹی کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا، جس پر لاہور پولیس کے آپریشنز ونگ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اکرم کوگرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ملزم اکرم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے حوالات میں بند کردیا گیا جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے اُسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا جائے گا۔

پولیس افسر ڈاکٹر عابد خان نے کہا کہ خواتین پر تشدد میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ملزم نے ایک روز قبل اسکول سے واپس آنے والی طالبہ کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا اور اُس کے سر کے بال بھی کاٹ دیے تھے جبکہ چاقو کے وار سے اُسے زخمی کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے