ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی بلوچستان کی شمال مغربی ہواؤں کی لپیٹ میں

 کراچی: کراچی میں بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں کل شام سے کبھی تیزاورکبھی ہلکی گردآلود ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں رات گئے ہواؤں کی رفتار40 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ گردآلود ہواؤں کے باعث کمی سے کم حدنگاہ ڈھائی کلومیٹرریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کے باعث  شہر کا موسم قدرے سرد ہوجائے گا۔ آج رات اور کل صبح درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں آج بھی شمال مغربی ہوائیں 20 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں