English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 2.59 روپے یونٹ سستی ہونے کا امکان

القمر

 اسلام آباد: نیپرا کی جانب سے دسمبر2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 2.59 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

نیپرا نے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 1.79 روپے فی یونٹ کمی کیلیے کے الیکٹرک کی درخواست پر عوامی سماعت کی۔

سماعت کے دوران نیپرا نے کے الیکٹرک کی طرف سے فراہم کردہ حسابات میں کچھ ایڈجسٹمنٹ کی ہے اور مشاہدہ کیا ہے کہ درخواست میں کمپنی کی طرف سے مانگے گئے 1.79 روپے فی یونٹ کے بجائے کمی تقریباً 2.59 روپے فی یونٹ ہوگی۔ نیپرا نے سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے