English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لینے کیلیے اٹارنی جنرل کا پنجاب حکومت کو خط

القمر

 اسلام آباد: اٹارنی جنرل نے محکمہ داخلہ پنجاب کو کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی نوازشریف کی میڈیل رپورٹ کا پنجاب حکومت کا قائم کردہ میڈیکل بورڈ جائزہ لے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اٹارنی جنرل پاکستان نے پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ 

اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈاکٹر فیاض شاول کی بنائی ہوئی نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی تھی،  پنجاب حکومت کا قائم کردہ میڈیکل بورڈ رپورٹ کا جائزہ لے، پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ کی رائے آنے کے بعد ہی مزید پیش رفت کی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف کی واپسی سے متعلق حکومتی خط غیرقانونی اور توہین عدالت ہے

واضح رہے کہ نواز شریف کی 3 صفحات پر مشتمل طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی گئی تھی، جس کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا ہے، اور بتایا گیا ہے کہ کلثوم نواز کی وفات کے بعد سابق وزیراعظم زیادہ دباؤ میں ہیں، اور اگر وہ علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے، ذہنی دباؤ کے ماحول میں ان کی بیماری مزید بگڑ سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے