ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چمن میں لیویز چوکی پر دستی بم حملے میں 2 اہلکاروں سمیت 6 زخمی

 کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں لیویز چوکی پر دستی بم حملہ ہوا جس میں 2 اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن میں قائم لیویز کی چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا، جس کی آواز اطراف میں شدت کے ساتھ سنی گئی۔

دھماکے کے بعد ریسکیو اداروں کے رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے۔

دستی بم حملے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جبکہ پولیس کی نفری نے بھی حملے کے مقام پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں