چلی کے صوبے ٹیرا ڈیل فیوگو کے جنگلاتی علاقے میں لگی آگ نے 1235 ہیکٹر رقبے کو راکھ کے ڈھیروں میں بدل کر رکھ دیا۔
فیوگو ریاست کے جنگلاتی علاقے میں لگی آگ 25 جنوری سے جاری ہے۔
نیشنل فاریسٹری اتھارٹی کے اہلکار جان ریویلو نے کہا کہ دشوار گزار علاقے پودوں، گرے ہوئے درختوں اور موسمی حالات نے آگ پر قابو پانا مشکل بنا دیا۔
وزیر زراعت ماریہ ایمیلیا انڈرراگا نے یہ بھی کہا کہ آگ سے متاثر ہونے والا علاقہ لینگا کے درختوں کا گھر ہے، جو ٹیرا ڈیل فیوگو سے منفرد ہے۔
انہوں نے کہا کہ جغرافیائی حالات اور جنگل کے فرش پر لکڑیاں آگ سے لڑنا مشکل بناتی ہیں۔
آگ پر فضا اور زمین سے کارروائی جاری ہے۔
