رواں سال جنوری میں 34 دہشتگردوں میں سے 13 نے خود ہتھیار ڈال دیے جبکہ 47 دہشت گردوں کو غیر فعال کردیا گیا اور دہشت گردی کی 5 کارروائیوں کو روک دیا گیا۔
نائب وزیر داخلہ اور وزارت داخلہ کے ترجمان اسماعیل چاتکلی، نے جنوری میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تازہ ترین اعداد و شمار کو پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوری 2022 میں، دیہی علاقوں میں 5 بڑے فوجی آپریشنز، 14 درمیانے درجے کے فوجی آپریشنز کل 7 ہزار 795 دیہی آپریشنز کیے گئے، شہروں میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے سیل ڈھانچے اور ان کے ساتھیوں کے خلاف 1،315 آپریشن کیے گئے۔
ان کارروائیوں میں34 دہشتگردوں میں سے 13 نے خود ہتھیار ڈال دیے جبکہ 47 دہشت گردوں کو غیر فعال کردیا گیا اور دہشت گردی کی 5 کارروائیوں کو روک دیا گیا۔
غیر فعال کیے جانے والے دہشت گردوں میں سےاڑتیس PKK/KCK، آٹھ داعش اور 1 بائیں بازو کی دہشت گرد تنظیم کے رکن تھے۔
2, دہشت گرد تنظیموں کے سہلوتکاروں اور ان کے ساتھ رابطے میں موجود 229 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 295 کو گرفتار کیا گیا ہے، علاوہ ازیں جنوری 2022 میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کی 5 کارروائیوں کو روکا گیا۔
جنوری 2022 میں ایک ہزار 928 ،تارکین وطن کو سمندر کے سفر کے دوران کل 14 ہزار 29 تارکینِ وطن اور 612 منتظمین کو گرفتار کرلیا گیا۔
اپنے ملک شام واپس جانے والے شامیوں کی تعداد4 لاکھ 84 ہزار 400 ہےتو ترکی میں میں رجسٹرڈ شامیوں کی تعداد 3 ملین 7 لاکھ 39ہزار 859 بتائی گئی ہے ۔
