قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے موقع پر سرکاری تقریب کے دوران متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایک سال قبل چار عرب ریاستوں کی جانب سے دوحہ کے ساتھ تنازع ختم کرنے کے حوالے سے اتفاق کے بعد دونوں خلیجی رہنماؤں کے درمیان یہ اس نوعیت کی پہلی ملاقات تھی۔
قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے چین کے صدر کی طرف سے دیے گئے ظہرانے کے موقع پر ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔
متحدہ عرب امارات کی نیوز ویب سائٹس نے دونوں رہنماؤں کی گفتگو کا ویڈیو کلپ شائع کیا ہے۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے جنوری 2021 میں اس تنازع کو ختم اور 2017 کے وسط سے قطر کے خلاف جاری بائیکاٹ ختم کرنے پر اتفاق کیا تھا، ابوظبی نے ابھی تک دوحہ کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال نہیں کیے ہیں جبکہ ایک سینئر اماراتی اہلکار نے گزشتہ اگست میں دوحہ کا دورہ کیا تھا۔
Abu Dhabi Crown Prince, Sheikh Mohamed bin Zayed, and Emir of Qatar, Tamim Al Thani, greet each other in China as the two Arab leaders attended the opening ceremony of the Winter Olympics.
This could be their first face-to-face meeting since 2017. pic.twitter.com/8Mtl28DcYj
— Ibrahim Shukralla (@Shukralla) February 5, 2022
