بحیرہ ہند کے جزیرہ ملک مڈگاسکر میں باٹسیرائل طوفان کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔
حکومت کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق طوفان نے، ہفتے کے آخر میں ‘آنتاناناریوو’ سے 530 کلو میٹر جنوب مشرق میں واقع قصبے ماننجاری کو لپیٹ میں لے لیا۔ طوفان کی وجہ سے 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 27 جنوری کو ملک میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ موسمی حالات کی وجہ سے ملک کے 12 علاقوں سے ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے۔
