English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فراہم کرنے والے 2 ملزمان گرفتار 

القمر

 اسلام آباد: تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فراہم کرنے والے 2 ملزمان کو اے این ایف نے گرفتار کرلیا۔

تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فراہم کرنے والے عناصر کیخلاف اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے قریب سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے 257 گرام آئس برآمد ہوئی، ملزمان منشیات فروخت کرنے کے لئے سوشل میڈیا اور خاص طور پر فیس بک کا استعمال کرتے تھے، گرفتار ملزمان طلباء سے ایزی پیسہ کے ذریعے رقم منگوا کر آن لائن موٹر سائیکل سروس کے ذریعے منشیات پہنچاتے تھے۔

اے ان ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے